کابل: غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ مزار شریف میں واقع فوجی اڈے کے نزدیک دو خودکش حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد سمیت خود کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالے فوجیوں کی تعداد 140 ہو گئی جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان جنگجو فوجی وردی پہن کر اڈے میں داخل ہوئے اور پھر انھوں نے حملہ کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی میں دس طالبان جنگجو مارے گئے ہیں۔اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔
افغان فوج کے ترجمان نصرت اللہ جمشیدی کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے اڈے میں واقع مسجد اور کنٹین میں فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ مزارِ شریف میں یہ فوجی اڈہ افغان نیشنل آرمی کی 209ویں کارپ کی بیس ہے۔ یہ فوجی دستہ شمالی افغانستان میں سکیورٹی کا ذمہ دار ہے اور اس کے زیرِ نگرانی علاقے میں کندوز صوبہ شامل ہے جہاں حال ہی میں شدید لڑائی ہوئی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں