لاہور:پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور وسائل کے نہ ہوتے ہوئے بھی کسی ماہر فنکار کی طرح فن کا مظاہرہ کرنا کوئی آسان کام نہیں ۔سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنیوالی جسٹن سسٹرزنے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے ۔
جسٹن سسٹرز کا کہنا تھا انکے ٹیلنٹ کو ملک بھر میں سراہا جا رہا ہے کچھ عرصہ قبل الحمرا میں انہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے شائقین نے بہت پسند کیا انکی خواہش ہے کہ وہ کوک سٹوڈیو میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں۔ ان کا کہنا تھا انکے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ اپنے فن کو پروموٹ کر سکیں لہٰذا حکومت سے اپیل ہے کہ وہ انکی مدد کرے تاکہ وہ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکیں -