اجے دیوگن کو نہیں جانتا، کرن جوہر

03:02 PM, 22 Apr, 2017

ممبئی: ایک انٹرویو میں جب کاجول سے کرن کے جڑواں بچوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے انتہائی بے رخی سے کہا کہ نو کمنٹس اور چند روز پہلے جب صحافی برکھا دت نے کرن سے اجے دیوگن کے بارے میں سوال کیا تو کرن کا کہنا تھا کہ اس شخص کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں انھیں نہیں جانتا بس اتنا معلوم ہے کہ وہ کاجول کے شوہر ہیں۔

کرن کا کہنا تھا کہ وہ انھیں شناسا بھی نہیں سمجھتے۔ واضح رہے ایک زمانہ تھا جب کرن کاجول کو اپنا لکی چارم مانتے تھے۔ اگر کاجول ان کی فلم کی ہیروئن نہ بھی ہوتیں تو کرن ان کا ایک سین فلم میں ضرور رکھتے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں