کینبرا: آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے امریکی نائب صدر 'مائیک پینس 'نے آسٹریلوی وزیر اعظم' میلکم ٹرن بل' کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا آسٹریلیا کے ساتھ کیے جانے والے پناہ گزینوں کی آبادکاری کے معاہدے کی پاسداری ضرور کرے گا لیکن اس کی حمایت یا تعریف نہیں کرے گا۔
واضح رہے یہ معاہدہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کی حکومت میں طے پایا تھا جس کے تحت آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست دینے والے 1250 پناہ گزینوں کو امریکہ میں پناہ دی جانی تھی۔ آسٹریلوی حکومت نے ایک متنازع فیصلے کے بعد پناہ گزینوں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
ان پناہ گزینوں میں سے اکثریت ایران، افغانستان اور عراق کے مردوں کی ہوتی ہے جن کو آسٹریلیا بحرالکاہل میں ناؤرو اور پاپوا نیو گنی کے جزائر میں حراستی مراکز میں بھیج دیتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں