لاہور ہائی کورٹ بار نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر دیا

01:42 PM, 22 Apr, 2017

لاہور:  ہائی کورٹ بار کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ایک ہفتے میں مستعفی ہوں۔ دوسری صورت میں وکلاء تحریک چلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بارکے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ۔انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ایک ہفتے میں مستعفی ہوں .اگر وزیر اعظم نے ایک ہفتے میں استعفی نہ دیا تو وکلاء تحریک چلائیں گے۔اگر وکلاء تحریک چلا کر چیف جسٹس کو بچا سکتے ہیں تو ملک بھی بچا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں