اب تک کوئی ایسی کہانی سامنے نہیں آئی جو میری توجہ حاصل کرسکے:سشمیتاسن

01:27 PM, 22 Apr, 2017

ممبئی:سشمیتا سن کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جو اداکاری کے ساتھ ساتھ خوبصورت ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔بولی وڈ اداکار سشمیتا سین اپنے کیریئر میں رومانوی، کامیڈی اورایکشن فلموں میں کام کرچکی ہیں، تاہم طویل عرصے سے وہ اسکرین سے غائب ہیں۔اور اب اداکارہ نے ایک بار پھر فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سابق مس یونیورس کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ فلموں کے اسکرپٹس پر غور کررہی ہیں تاہم اب تک کوئی ایسی کہانی سامنے نہیں آئی جو ان کی توجہ حاصل کرسکے۔41 سالہ سشمیتا سین نے کہا، ’میں نے کامیڈی، ہارر، ڈرامائی تمام فلموں میں کام کیا، لیکن اس وقت میں ایک بہترین رومانوی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں‘۔

خیال رہے کہ سشمیتا سین آخری مرتبہ 2010 کی فلم ’نو پرابلم‘ میں نظر آئی تھیں۔انہوں نے 1994 میں 'مس یونیورس' کا خطاب اپنے نام کیا۔
سشمیتا سین ’بیوی نمبر ون‘، ’میں ہوں ناں‘ اور ’میں نے پیار کیوں کیا‘ جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

مزیدخبریں