لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا پاک چائنا بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سی پیک پاکستان کے لیے چین کا عظیم تحفہ ہے۔ پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے اور سی پیک کی بدولت پاکستان معاشی سرگرمیوں کیلئے پسندیدہ ملک بن چکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا خوشی کی بات ہے عالمی برادری یہاں سرمایہ کاری کر رہی ہے اور پاکستان جلد معاشی خود مختاری حاصل کر کے اقوام عالم میں سر بلند ہو گا۔ شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا دشمنوں نے سی پیک کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنایا ہوا ہے کیونکہ دشمن پاکستان کو ترقی کرتا دیکھنا نہیں چاہتے۔ سی پیک کے مخالفین منہ بند رکھیں اور زبان کو لگام دیں۔
انہوں نے کہا پنجاب اور چینی صوبے جانگ ژی کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کیلئے فوری اقدامات کریں گے کہونکہ یہ وقت معاشی تعاون بڑھانے کا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں