کراچی: طالبات نے مرد اساتذہ کے تلاشی لینے پر پرچہ دینے سے انکار کر دیا

11:52 AM, 22 Apr, 2017

کراچی: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر ایک میں پاکستان سکینڈری سکول میں انگریزی کے پرچے کے موقع پر میٹرک کی طالبات کی تلاشی مرد عملے نے لی تو طالبات سراپا احتجاج بن گئیں۔

طالبات نے نعرے بازی کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور پرچہ دینے سے بھی انکار کر دیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرد ٹیچرز کو فوری طور پر امتحانی سینٹر سے ہٹایا جائے۔ انتظامیہ کی یقین دہانی پر طالبات نے احتجاج ختم کر دیا اور امتحانی مرکز میں واپس آ گئیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں