اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاناما کیس کے حوالے عوام کو حقائق بتانے کیلئے پارٹی رہنماؤں کو عدالتی فیصلے کا اردو ترجمہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ عدالتی فیصلے کے اردو ترجمہ کی کاپیاں تحریک انصاف کے 28 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں تقسیم کی جائیں گی۔
واضح رہے عمران خان نے پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کیا تھا جس میں وزیراعظم نواز شریف سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
یاد رہے سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں پاناما لیکس کے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا۔ پانچ رکنی بینچ میں سے تین ججز جسٹس اعجازافضل، جسٹس شیخ عظمت اور جسٹس اعجازالاحسن نے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کی جبکہ جسٹس گلزار اور بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اختلافی نوٹ لکھا۔ اختلافی نوٹ لکھنے والے ججز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
نواز شریف اسمبلی میں بیٹھنے کے بھی حقدار نہیں۔ اختلافی نوٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ جہاں تک تحقیقات اور تفتیش کا تعلق ہے جتنی بھی وجوہات نواز شریف اوران کے بچوں نے دیں وہ ناقابل قبول ہیں
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں