راجن پور: روجھان میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوا توآپے سے باہر ہوگئے ، بااثر افراد نے غیر قانونی کنڈیاں اتارنے والے واپڈا اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔
ایس ڈی او نے ملزمان کے خلا ف مقدمے کی درخواست دیدی۔بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے پر بااثر افراد نے غیر قانونی کنڈیاں اتارنے والے واپڈا اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔ اہل علاقہ نے بیچ بچاؤ کروا کر واپڈا اہلکاروں کی جان بخشی کرائی ۔
واپڈا ٹیم نے روجھان سٹی میں بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کی لائنیں منقطع کر دیں۔جبکہ ایس ڈی او نے ملزمان کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی ۔ واپڈاحکام کے مطابق ملزمان نے اہلکاروں کو زدوکوب کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔