اسلام آباد :وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے میں میراسرکاری یانجی طورپرکوئی تعلق نہیں،طارق فاطمی کے سبکدوش ہونے سے متعلق مجھے کوئی معلومات نہیں۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ این او سی جنرل راحیل شریف کے حوالے کردیا گیاہے اور وہ اسلامی اتحادی افواج کی سربراہی کےلئے سعودی عرب جا چکے ہیں ،اسلامی تحاد ہرگزایران کے خلاف نہیں ہے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ طارق فاطمی کے سبکدوش ہونے سے متعلق مجھے کوئی معلومات نہیں ہیں اور ڈان لیکس کے معاملے میں میراسرکاری یانجی طورپرکوئی تعلق نہیں ہے۔