یونس خان نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ دے دیا

یونس خان نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ دے دیا

لاہور: آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے اپنی ریٹائرمنٹ پر نظر ثانی کا عندیہ دے دیا۔ کہتے ہیں مستقبل میں ٹیم کو ضرورت ہوئی تو وہ دستیاب ہوں گے۔ ریٹائرمنٹ کا مناسب وقت وہی ہوتا ہے جب لوگ آپ کو کھیلتا دیکھنے کے خواہشمند ہوں نہ کہ آپ کے جانے کے منتظر ہوں۔ اگر پاکستان ٹیم کو خدمات کی ضرورت ہوئی تو دستیاب ہوں گا۔

مصباح الحق نے سینئر بیٹسمین کو مثالی کرکٹر قرار دیا اور کہا ٹیم کا ہر ممبر ان کی کمی محسوس کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا قومی ٹیم کو تاحال یونس کی ضرورت ہے وہ مزید ایک دو سال کھیل سکتے ہیں۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنے کالم میں یونس خان کو طویل اور کامیاب کیریئر پر مبارکباد پیش کی۔ کہتے ہیں یونس کی ٹیم میں خلا کوئی بھی پُر نہیں کر سکتا کیونکہ وہ ایک مثالی کھلاڑی ہیں۔

واضح رہے یونس خان اور کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں