پہلا دن، ویسٹ انڈیز نے سات وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنا لیے

10:37 AM, 22 Apr, 2017

جمیکا: سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی بولرز نے میزبان ٹیم کے ٹاپ بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ڈبیو کرنے والے محمد عباس نے کیرئیر کی دوسری گیند پر ہی وکٹ لے کر اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا۔ ک

الی آندھی کے پانچ بلے باز 71 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر آل راؤنڈرز نے ٹیم کو سہارا دیا۔ روسٹن چیز 63 جبکہ شین ڈائورچ نے 56 رنز بنائے۔ دونوں نے اسکور بورڈ میں 11رنز کا اضافہ کیا۔ یاسر شاہ نے دونوں کو آؤٹ کیا۔

خراب روشنی کی وجہ سے پہلے روز کا کھیل نو اوور قبل ہی ختم کر دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رن بنا لیے تھے۔ کپتان جیسن ہولڈر 30 اور دویندرا بشو 23 رنز کے ساتھ آج دوسرے دن کا کھیل پھر شروع کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں