یوٹیوب شارٹس میں اے آئی ویڈیو میکر ٹول کا نیا فیچر متعارف

یوٹیوب شارٹس میں اے آئی ویڈیو میکر ٹول کا نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا:گوگل نے یوٹیوب شارٹس کو مزید آسان اور بہتر بنانے کے لیے اس میں اپنے ہی ویڈیو میکنگ کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول (Veo) دینے کا اعلان کردیا۔

گوگل کے ڈیپ مائنڈ اے آئی ویڈیو میکنگ ٹول (Veo) کو ویسے ہی کانٹینٹ کریئیٹرز استعمال کرکے اپنی یوٹیوب ویڈیوز کو بہتر بناتے ہیں لیکن اب مذکورہ فیچر کو براہ راست یوٹیوب کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گوگل نے یوٹیوب شارٹس میں (Veo) کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے،جس کے تحت صارفین نہ صرف اعلیٰ کوالٹی کے بیک گرائونڈ بنا سکیں گے بلکہ صارفین 6 سیکنڈز تک کی اے آئی ویڈیو کلپس بھی بنا سکیں گے۔

 اے آئی ویڈیو میکنگ فیچر ہے جو کہ صارفین کو ویڈیوز بنانے میں معاونت فراہم کرتا ہے .یہ نہ صرف بہترین کوالٹی کی بیک گرائونڈ تصاویر فراہم کرتا ہے بلکہ مکسنگ، آڈیو، ویڈیو اور ٹیکسٹنگ کو بھی ویڈیو میں شامل کرنے کے آپشنز دیتا ہے۔

مذکورہ فیچر کو یوٹیوب شارٹس کا حصہ بنائے جانے کا مقصد صارفین کو ٹک ٹاک سمیت دوسرے حریف پلیٹ فارم سے یوٹیوب پر لانا ہے۔