کراچی:سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا گولڈ مارکیٹ ریٹ کے مطابق آج سونے کی قیمت 500 روپے مہنگا ہونے کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 72 ہزار 500 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 33 ہزار 625 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر فی اونس مہنگا ہوا جس سے عالمی مارکیٹ میں قیمت 2 ہزار 622 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
جمعہ کو پاکستان میں فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 72 ہزار ہوگئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار ایک روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 33 ہزار 196 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
خیال رہے کہ رواں سال یکم جنوری کو فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار 357 روپے تھی جب کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 82 ڈالر تھی۔