" ویلکم ٹو لاہور"، اب تک تین درجن کرسیاں نہیں بھر سکیں: مریم اورنگزیب

لاہور: ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب   کا کہنا ہے کہ جلسے کے لئے مقررہ وقت کا آغاز ہونے والا ہے اور اب تک تین درجن کرسیاں نہیں بھر سکیں۔ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے ایکس ٹویٹر پر کہا کہ  جلسے کے لئے مقررہ وقت کا آغاز ہونے والا ہے اور اب تک تین درجن کرسیاں نہیں بھر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بار اصلی مناظر ہم جاری کر رہے ہیں تاکہ کوئی شک نہ رہے۔ ویلکم ٹو لاہور۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ “انقلاب” اور “مقبولیت” کا عبرتناک نظارہ ہے جو سوشل میڈیا پر ذریعے گزشتہ جلسے میں جعلی اور پرانی وڈیوز جاری کرکے اپنے حامیوں کے”ذہنوں” میں برپا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں