اسلام آباد:تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر ایک بار پھر سپریم کورٹ میں درخواست دے دی۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ سپیکر اسمبلی کے خطوط کی کوئی آئینی قانونی حیثیت نہیں ہے، حکم دیا جائے الیکشن کمیشن سپیکرز کے خطوط کو نظر انداز کر دے اور الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ روکنے کا حکم دیا جائے۔
تحریک انصاف کی طرف سے وکیل عزیر بھنڈاری کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت واضح کرے الیکشن ایکٹ ترمیم کا نفاذ 12 جولائی کے آرڈر پر نہیں، وضاحت کی جائے کہ ترمیمی ایکٹ سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں روکا جا سکتا۔