جنیوا:کشمیریوں کی بڑی تعداد نے جینیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔جینیوا میں یورپ بھر سے کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے سامنے جمع ہوکر بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
جینیوا کی فضا مودی مردہ باد اور بھارت مردہ بادسےگونج اُٹھی ۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت اور آزادی دو کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
مظاہرین نے شہدا کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے،مظاہرین نے گرفتار حریت قیادت کی رہائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین سے اٹلی، فرانس، بیلجئیم ، جرمنی ، سپین ،برطانیہ اور -سوئٹزلینڈ سے کشمیری تارکین وطن کے قائدین کا خطاب کیا۔
مظاہرے میں غلام محمد سفی، چوہدری یسین، چودھری پرویز اشرف ، الطاف وانی اور امجد یوسف ، مسز شمیم شال، فیض نقشبندی ، راجہ سجاد ، شگفتہ اشرف اور نائلہ کیانی نے خطاب کیااور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سےمقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔