لاہور:پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجرآرڈیننس کیخلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔
اظہر صدیق کی جانب سے درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پرمبنی ہے۔
پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ سےمتعلق سپریم کورٹ کافیصلہ موجودہے، آرڈیننس سےسپریم کورٹ کےاختیارات کو کم یازیادہ نہیں کیاجاسکتا۔
درخواست گزار نے استدعا کی عدالت صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قراردے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک آرڈیننس پرعملدرآمد روکنے کا حکم دیں۔