وزیراعلیٰ کے پی کو 5 اکتوبر تک کسی بھی مقدمے گرفتار نہ کیا جائے، پشاور ہائیکورٹ کا حکم

وزیراعلیٰ کے پی کو 5 اکتوبر تک کسی بھی مقدمے گرفتار نہ کیا جائے، پشاور ہائیکورٹ کا حکم

پشاور:خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پشاور ہائیکورٹ نے 5 اکتوبر تک کسی بھی مقدمے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

 
پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف وفاق اور پنجاب میں جتنے مقدمات درج ہیں انکی تفصیل درخواست گزار کو فراہم کی جائے، اگر کسی مقدمے میں گرفتار کرنا ہو تو عدالت کو پہلے سے آگاہ کیا جائے۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کا وفاق اور پنجاب میں سیاسی حریف کی حکومت ہے، وہ ایک صوبے کا نمائندہ ہے اور مقدمات میں مفرور نہیں ہوسکتا۔

آئین کا آرٹیکل 10 بھی یہ کہتا ہے کہ کسی شہری کے خلاف درج مقدمات سے انہیں پہلے آگاہ کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ ایک صوبے چیف ایگزیکٹیو ہیں اور عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، یہ وزیراعلیٰ کا بنیادی حق ہے کہ انہیں مقدمات سے آگاہ کیا جائے اور انہیں تفصیل فراہم کی جائے ۔


حکم نامے کی کاپیاں اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس کے رجسٹرار کو ارسال کی جائے۔

مصنف کے بارے میں