پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ کارکن جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوگئے، تیاریاں جاری

 پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ کارکن جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوگئے، تیاریاں جاری

لاہور: پی ٹی آئی کارکن جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوچکے ہیں۔ اس کی تیاریاں جاری ہیں۔جلسہ گاہ کے داخلی راستوں پر کنٹینر موجود ہیں۔کاہنہ میں جلسہ گاہ کی تیاریاں جاری ہیں ۔علی امین گنڈا پور کا قافلہ بھی موٹروے سے لاہور  پہنچے گا۔ متعدد پی ٹی آئی رہنما رات ہی لاہور پہنچ گئے تھے۔

صوابی سے مرکزی قافلے کی قیادت وزیرا علی  علی امین گنڈا پور کریں گے۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو کاہنہ کے قریب جلسہ کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔

 ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسہ کیلئے دوپہر 3 بجے سے 6 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ لاہور میں جلسہ عام کے حوالے سے ایس او پیز طے ہونے کے بعد اجازت دینے کا فیصلہ ہوا ہے، جلسے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے

مصنف کے بارے میں