الیکشن  کمیشن نے کم از کم انتخابات کی جانب قدم بڑھایا ہے، پی پی پی کا مطالبہ آئین کے مطابق الیکشن  کی تاریخ کا ہے:شازیہ مری

الیکشن  کمیشن نے کم از کم انتخابات کی جانب قدم بڑھایا ہے، پی پی پی کا مطالبہ آئین کے مطابق الیکشن  کی تاریخ کا ہے:شازیہ مری

اسلام آباد :سیکرٹری اطلاعات پی پی رہنما شازیہ مری کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کوشش کرے کہ حلقہ بندیوں کا معاملہ متنازع نہ ہو۔سیکرٹری اطلاعات پی پی رہنما شازیہ مری  نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ  الیکشن کمیشن کوشش کرے کہ حلقہ بندیوں کا معاملہ متنازع نہ ہو۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  پی پی پی الیکشن کمیشن کو اس کی ذمہ داریوں کااحساس دلاتی رہی۔الیکشن  کمیشن نے کم از کم انتخابات کی جانب قدم بڑھایا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ  پی پی پی کا مطالبہ آئین کے مطابق الیکشن  کی تاریخ کا ہے۔الیکشن کمیشن نے ہمارا مطالبہ مسترد نہیں کیا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ن لیگ بتائے مقبول باقر کا تعلق پی پی پی سے کیسے جوڑا جاسکتا ہے۔

میرا خیال ہے صرف عندیہ سے کام نہیں چلتا، تاریخ کا ہونا ضروری ہے، امید ہے تاریخ کا معاملہ بھی جلد حل ہوجائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں