دھرنےکے تیسرے روز اہم اعلان کروں گا، دو فیصد اشرافیہ نے 98 فیصد پر قبضہ کررکھا ہے،  پاکستان کو دشمن  سے نہیں، ایوانوں میں موجود سیاسی،معاشی دہشت گردوں سے خطرہ ہے:سراج الحق

دھرنےکے تیسرے روز اہم اعلان کروں گا، دو فیصد اشرافیہ نے 98 فیصد پر قبضہ کررکھا ہے،  پاکستان کو دشمن  سے نہیں، ایوانوں میں موجود سیاسی،معاشی دہشت گردوں سے خطرہ ہے:سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق  کاکہنا ہے کہ  75 سالوں سے اس ملک پر ڈاکو راج  ہے ۔  انگریزوں کے غلاموں نے پہلے دن سے پاکستان پر قبضہ کیا جو آج تک برقرار ہے۔لاہور گورنر ہاؤس کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق  نے کہا کہ 75 سالوں سے اس ملک پر ڈاکو راج  ہے ۔  انگریزوں کے غلاموں نے پہلے دن سے پاکستان پر قبضہ کیا جو آج تک برقرار ہے۔ان کاکہنا تھا کہ دو فیصد اشرافیہ نے 98 فیصد پر قبضہ کررکھا ہے۔  پاکستان کو دشمن کی ایٹمی طاقت سے نہیں بلکہ ایوانوں میں موجود سیاسی،معاشی دہشت گردوں سے خطرہ ہے۔


انہوں نے مزید کہاکہ  سیاسی دہشت گردوں نے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے،کوئی غریب آدمی ایوان میں نہیں جاسکتا۔دھرنےکے تیسرے روز اہم اعلان کروں گا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ  عوام کے ٹیکس پر پلنے والے حکومت جانے کے بعد لندن جا کر بیٹھ جاتے ہیں حکمرانوں نے اس ملک اور عوام کو یرغمال بنا لیا ہے۔پاکستان ہم سب کا ہے،پاکستان کی تعمیر میں ہمارے بزرگوں کی قربانیاں ہیں۔


پاکستان کی عوام کی صلاحیتوں کو استعمال کیا جاتا تو آج ہم بھیک نہ مانگ رہے ہوتے۔ہمارے ملک میں معدنی خزانے موجود ہیں ،نوجوان نسل کا تحفہ ہے مگر آج اس ملک میں آٹے کی قلت ہے، صاف پانی نہیں ملتا اورسیز پاکستانی اربوں ڈالرز کا ذر مبادلہ یہاں بھیجتا ہے مگر جب واپس آتا ہے تو اس کو صاف پانی نہیں ملتا۔

کینیڈا  میں ایک سکھ کے قتل پر وہاں کی حکومت نے انڈیا کے سفیر کو نکال دیا،اسی انڈیا نے ہمارے ملک میں دہشت گردی کی ،مگر ہمارے حکمرانوں نے ایک لفظ نہیں بولا۔یہ حکمران ہمارے نمائندہ نہیں بلکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے ترجمان ہیں۔

مصنف کے بارے میں