اہم بیٹھک ، مریم نواز لندن پہنچ گئیں

09:15 PM, 21 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لندن:ن لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر  مریم نواز لندن پہنچ گئیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی  سینئر نائب صدر مریم نواز  پارٹی قائد میاں نواز شریف کے  ساتھ مشاورت کے لیے لندن آئی ہیں۔ 

ن لیگ کے رہنما شہباز شریف کے لندن پہنچنے کے بعد  کل  مسلم لیگ ن کے بڑوں کی اہم ترین میٹنگ ہو گی ۔ اس میٹنگ میں   اہم فیصلے متوقع  ہیں۔

مریم نواز لندن میں میاں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے اہم مشاورت بھی کریں گی ۔ لندن میں مشاورت میں میاں شہباز شریف اور دیگر سینئر  رہنما بھی شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں