روسی صدر نے شی جن پنگ کی دورہ چین کی دعوت قبول کرلی

07:22 PM, 21 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

ماسکو:روسی صدر نے  دورہ چین کی دعوت قبول کرلی۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے  شی جن پنگ کی دورہ چین کی دعوت قبول کرلی ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کاکہنا ہے کہ   چینی صدر شی جن پنگ  کی دعوت پر اکتوبر میں چین کا دورہ کروں گا ۔


روس اور چین دونوں ممالک گزشتہ برس فروری میں یوکرین میں روس کے حملے کے آغاز کے بعد ایک دوسرے کے قریب آگئے ہیں ۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے سینٹ پیٹرزبرگ میں ملاقات کے بعد پیوٹن نے ٹیلی ویژن پر نشر پیغام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے چینی صدر کی جانب سے اکتوبر میں دورہ چین کی دعوت قبول کرنے پر خوشی ہے۔


روس نے یوکرین حملے کے آغاز کے بعد سے چین کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کی کوشش کی ہے۔چین نے روس کو اہم سفارتی اور معاشی تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے یوکرین کے تنازع میں خود کو ایک غیر جانبدار فریق ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔

مزیدخبریں