ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم فائنل ، اعلان کل ہوگا

07:11 PM, 21 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ٹیم کا اعلان کل ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی زیر صدارت قومی ٹیم کی ایشیا کپ میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ اس کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ذکاء اشرف سے ملاقات کی۔ 

چیف سلیکٹر اور چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کی ملاقات میں ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ٹیم کا اعلان کل 11.15 پر چیف سلیکٹر انضمام الحق نیوز کانفرنس میں کریں گے۔ 

مزیدخبریں