بجلی نادہندگان اور چوروں کے گرد گھیرا تنگ، بلیک لسٹ کرانے کافیصلہ 

06:44 PM, 21 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: بجلی نادہندگان اور چوروں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کو  بلیک لسٹ کرانے کافیصلہ  کیاگیا ہے۔ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (فیسکو)  نے بجلی چوری اور  نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کرنےکا اعلان کرتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔


چیف ایگزیکٹو فیسکو   کاکہنا ہےحکومت کی مدد سے بجلی نادہندگان اور چوروں کا شناختی کارڈ اور  پاسپورٹ منسوخ کرائیں گے۔

فیسکو چیف کا کہنا تھا کہ فیسکو ریجن میں 472 ہاؤسنگ کالونیاں غیر قانونی بجلی کنکشن استعمال کر رہی ہیں، ٹیموں سے مزاحمت اور  فائرنگ پر  بجلی چوروں پر دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوگا۔


دوسری جانب رپورٹ کے مطابق فیصل آباد ریجن کے آٹھوں اضلاع میں 50 سے زائد سرکاری ادارے ایک ارب 52 کروڑ  روپے سے زائد کے فیسکو کے نادہندہ ہیں۔

مزیدخبریں