بنوں : سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 5 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ گرفتار اور ہلاک ہونے والے دہشت گرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
آپریشن بنوں کے علاقے جانی خیل اور شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل میں کیاگیا۔ جانی خیل میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔