29 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

04:52 PM, 21 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:29 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیاگیا ہے۔ 29 ستمبر کو بارہ ربیع الاول  یعنی عید میلاد النبی  کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے عید میلاد النبی کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق بارہ ربیع الاول 29 ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو عام تعطیل ہوگی۔

مزیدخبریں