کراچی : آرمی چیف کے اعلان کے بعد ڈالر مافیا کے خلاف کارروائی جاری ہیں جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت آج بھی کم ہوگئی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق انٹربینک میں ڈالرایک روپے13پیسےسستا ہوا اور 292روپے75پیسے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز ڈالر 293 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں اتارچڑھاؤ جاری ہے۔
دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے۔ہنڈرڈ انڈیکس 129 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 46 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔