راولپنڈی: متروکہ وقف املاک بورڈ نے ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری کی موجود گی میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی خالی کر وا کر سیل کر دی ہے۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کے مطابق شیخ رشید اور ان کے بھائی متروکہ وقف املاک کی پراپرٹی پر غیر قانونی طور پر قابض ہیں، اور قابضین لال حویلی سے متعلق کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔
آصف خان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور شیخ صدیق نے جو دستاویزات پیش کی ہیں وہ ناقابل قبول ہیں، لال حویلی کو خالی کرانے کا فیصلہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے جاری کیا۔
شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے لال حویلی سیل کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔