لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف وطن واپس پہنچنے کے بعد ایک بار پھر سابق وزیراعظم و پارٹی قائد نواز شریف کیلئے اہم پیغام لیکر لندن روانہ ہو گئے ہیں۔
مریم نواز اور شہباز شریف ٰآج الگ الگ لندن پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق جمعے کو لندن میں مسلم لیگ کی قیادت کی اہم بیٹھک ہوگی جس میں صرف نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شرکت کریں گے۔ اہم میٹنگ میں نواز کی 21 اکتوبر نواز کو وطن واپسی اور دیگر امورپراہم مشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کا پروگرام 21 اکتوبر کو فائنل ہے۔