نیو یارک : امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا پاکستان کا زیادہ تر حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے،پاکستان کو اس بحران سے نکلنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے دوسر ے روزامریکی صدر جوبائیڈن نے خطاب کیا ۔ اپنی خطاب میں مریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیاں عالمی دنیا کے ایک بڑا چیلنج ہیں، امریکہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ امریکہ دنیا بھر کو درپیش بحرانوں کے خاتمے کیلئے اپناحصہ ڈال رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے ، روس کو کسی نے دھمکی نہیں دی ، یوکرین کی جنگ شخصی بنیادوں پر کی جارہی ہے، یہ جنگ یوکرین کی بقا کی جنگ ہے، امریکا روس کے ساتھ نہیں بلکہ یوکرین کی جنگ کو ختم کرنا چاہتا ہے، امریکی صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ کسی ملک پر طاقت کے زور پر قبضہ نہیں کیا جاسکتا ۔ روس، یوکرائن کے خلاف جارحیت ختم کرے ۔