کورونا کے بعد ایک اور وائرس پھیلنے کا خدشہ

08:46 PM, 21 Sep, 2022

اسلام آباد : ملک کے مختلف علاقوں میں پولیس و ائرس  بھیلنے کا خدشہ پیدا  ہوگیا ہے ۔بنوں، جنوبی وزیرستان  سمیت دیگر شہرو ں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے 

 ذرائع کے مطابق رواں برس بنوں کے سیوریج میں آٹھویں بار پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ جبکہ پشاور کے سیوریج میں چوتھی بار پولیو وائرس  کی تصدیق ہوئی ہے ۔رواں برس راولپنڈی کے سیوریج میں تیسری بار پولیو وائرس پایا گیا ہے،

زرائع کا کہنا ہے کہ رواں برس سوات کے سیوریج میں تیسری بار پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ اسی طرح  جنوبی وزیرستان کے سیوریج میں پہلی بار پولیو   وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہواہے ۔متاثرہ شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلز 30 اگست تا 8 ستمبر لئے تھے۔ پنجاب کے 8 ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو پایا گیا ہے۔رواں برس سندھ کے 1، اسلام آباد 1 سیمپل میں بھی  پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ رواں برس 27 ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہو چکی ہے۔  کے پی کے 17 ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو  وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔سیوریج سیمپلز میں موجود پولیو وائرس کی جنیاتی تشخیص جاری ہے۔واضح رہے 2021 میں 65 ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔

مزیدخبریں