دہلی: بھارتی ٹی ویژن اور فلموں کے معروف کامیڈین اداکار راجو شری واستو طویل علالت کے بعد 58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ،راجو شری واستو کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
تفصیلاے کے مطابق راجو شری واستو کو 10 اگست کو جِم میں ورزش کے دوران سینے میں درد کی تکلیف کی شکایت پر نیو دہلی کے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ وہ 41 دن ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ ان کی انجیو پلاسٹی بھی کی گئی تھی۔تاہم وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔
راجو شری واستو 1980ء سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کر رہے تھے۔ ان کی مقبولیت میں اضافہ سال 2005ء میں ہوا جب انہوں نے ایک کامیڈی شو میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا،راجو شری واستو نے فلموں میں بھی کام کیا جن میں ’میں نے پیار کیا‘، بازی گر، بمبئی ٹو گوا اور آمدنی اٹھنی، خرچہ روپیہ‘ شامل ہیں ،راجو شری واستو کو اداکاروں اور سیاسی رہنماؤں کی ممکری (نقل اتارنے) پر بھی بہت پسند کیا جاتا تھا،
راجو شری واستو بھارت کے کامیاب اِسٹینڈ اپ کامیڈین میں سے ایک تھے۔ان کی موت پر بھارتی انڈسٹری کے کئی نامور اداکار افسوس کا اظہار کیا ۔
اداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا ' کئی دہائیوں تک ہمیں ہنسانے کے لیے آپ کا شکریہ، راجو جی! آپ بہت جلد چلے گئے '