بنگلورو: ایپل انکارپوریشن نے منگل کو اعلان کیا کہ اگلے ماہ سے پورے یورو زون کے ساتھ ساتھ پاکستان اور جنوبی امریکی ممالک سمیت کچھ مزید ممالک میں ایپ اسٹور پر ایپس کی قیمتوں اور ان ایپ خریداری کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
امریکی ٹیک کمپنی ایپل انکارپوریشن نے متعدد خطوں میں اپنی قیمتوں میں تبدیلی کی ہے، اور یورو زون کے ممالک میں ٹیکسوں اور شرح مبادلہ کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے قیمتوں میں کمی بھی کی ہے، جس کے بعد بہت سی ایپس کی ابتدائی قیمتیں 1.09 یورو پاکستانی (259.33) ے کم ہو کر 99 سینٹ پاکستانی (237.82) ہو گئی ہے ۔
20 ستمبر کو شائع ہونے والے ایک بلاگ میں ایپل نے کہا کہ نئی قیمتیں 5 اکتوبر سے لاگو ہو جائیں گی۔ قیمتوں میں اضاٖ فہ اس علاقے میں ڈالر کی قدر کے حساب سے کیا جاتا ہے ۔ مثال کے طور پر جنوبی کوریا میں قیمتوں میں 20% سے 25% تک، جاپان میں 30% سے 35% تک، اور یورو استعمال کرنے والے علاقوں میں 8% سے 10% تک اضافہ کیا گیا ہے ، تاہم درجے کے لحاظ سے اس میں تبدیلی کی جاسکتی ہے ۔
ایپل انکارپوریشن کا کہنا ہے کہ افراط زر میں تیزی سے اضافے سے ین اور یورو اور بڑے ترقی یافتہ ممالک کی کرنسیوں کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ اس سال یورو دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے یورو زون میں شامل ممالک کے علاوہ جاپان، سویڈن، پولینڈ، ملائیشیا، پاکستان، جنوبی کوریا اور ویت نام سبھی ممالک میں اپیس کی قیمتوں میں اضافے کا تجربہ کریں گے ۔ ایپل کے مطابق، ویتنام جیسے کچھ ممالک کے لیے قیمتوں میں اضافہ صارفین سے ٹیکس وصولی کے نئے قوانین کے ذریعے کیا گیا تھا۔