مولانا حنیف جالندھری پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین تعینات

05:35 PM, 21 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: متحدہ علماءبورڈ کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کے بعد پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین مولانا راغب نعیمی کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور مولانا حنیف جالندھری کو نیا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے متحدہ علما بورڈ کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے بعد اب پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین کو بھی تبدیل کرتے ہوئے نیا چیئرمین تعینات کیا ہے۔ 
پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹائے جانے والے ڈاکٹر راغب نعیمی کو حمزہ شہباز شریف کے وزیراعلیٰ بننے کے دوران یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی جبکہ اس سے قبل یہ ذمہ داری صاحبزادہ حامد رضا کے پاس تھی جنہیں دوبارہ عہدہ دیدیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی جامعہ نعیمیہ لاہور کے سربراہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایتی ہیں جبکہ ان کے نواز شریف خاندان سے فیملی تعلقات ہیں اور وہ پنجاب اوقاف کے ملازم بھی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی جگہ اب وفاق المدارس العربیہ کے سیکرٹری جنرل مولانا حنیف جالندھری کو نیا چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب تعینات کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں