ڈالر کی اونچی اڑان ، انٹر بنک میں ڈالر238 روپے 91 پیسے پر بند ہوا

ڈالر کی اونچی اڑان ، انٹر بنک میں ڈالر238 روپے 91 پیسے پر بند ہوا

روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ  جاری ہے انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ مزید ایک روپیہ بڑھ گیا۔

  کاروبار  کے اختتام پر ڈالر 238 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت  245 روپے40 پیسے  برقرار  رہی ۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج   کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس میں 250 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہوئی ،100 انڈیکس 255 پوائنٹس کمی سے 40965 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 82 کروڑ روپے رہی۔ 

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 45 ارب روپے کم ہو کر 6728 ارب روپے ہے۔