یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کی نئی لہر

05:03 PM, 21 Sep, 2022

اسلام آباد :یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کی نئی لہر، لال مرچ ،ہلدی ،کالی مرچ، سمیت مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر مصحالہ جات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے،قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر یوٹیلیٹی برانڈ کے مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، یوٹیلیٹی برانڈ کی 400 گرام مرچ 40 روپے مہنگی ،200 گرام مرچ کی قیمت 320 روپے سے بڑھا کر 360 روپے،100 گرام ہلدی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ،50 گرام لونگ کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ،،50 گرام لونگ کی قیمت 165 روپے سے بڑھا کر 225 روپے مقرر،100 گرام دھینا پاوڈر 10 روپے مہنگا ، 100 گرام دھینا پاوڈر کی قیمت 45 روپے سے بڑھا کر 55 روپے، دڑا مرچ کا 200 گرام کا پیک 20 روپے، 100 گرام گرم مصالہ کا پیک 20 روپے جبکہ 50 گرام کی کالی مرچ 17روپے مہنگی کر دی گئی ۔

مزیدخبریں