پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما خورشید خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے، وہ 20 سال سے اے این پی کے ساتھ منسلک تھے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخواہ کے سیاسی میدان میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی اہم وکٹ گرا دی ہے اور کرک سے اے این پی کے سینئر رہنما خورشید خان پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے تحریک انصاف میں شمولیت پر خورشید خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں کئی سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا @IMMahmoodKhan اور ایم این اے شاہد خٹک (@ShahidkhattakSk) نے عوام نیشنل پارٹی کرک کے سابقہ صوبائی امیدوار خورشید خٹک کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرادی
— PTI South Khyber Pakhtunkhwa (@PTIOKPSouth) September 21, 2022
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے خورشید خٹک کو پارٹی کا مفلر پہنایا اور مبارکباد دی - pic.twitter.com/2We0Gr0GlE
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہی حقیقی معنوں میں عوام کی پسندیدہ سیاسی جماعت ہے اور پی ٹی آئی پر عوام کے اعتماد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
اس موقع پر خورشید خان نے کہا کہ اے این پی کے ساتھ 20 سال سے زائد کی رفاقت رہی مگر اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ خورشید خان خٹک 2018 کے عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار تھے جبکہ وہ اے این پی کے پارلیمانی بورڈ کے ممبر اور صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔