اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماؤں کی یوکرین میں جاری روسی جنگ کی مذمت

01:37 PM, 21 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں عالمی رہنماؤں نے یوکرین میں جاری روسی جنگ کی مذمت کی ہے ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے اجلاس میں عالمی رہنماؤں جرمنی ، فرانس ، کینیڈا ، ترکی ، قطر ، امریکا ، جاپان ، فلپائن اور سینیگال نے روس کی یوکرین کے خلاف جنگ کی شدید مذمت کی ہے ۔ جرمنی اور فرانس نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی سامراجیت کی بھی مذمت کی ہے جبکہ قطر ، لیتھونیا ، سینیگال اور ترکی نے فوری طور پر امن مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس موقع پر ترکی کے صدر طیب اردوان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا اور مسئلہ کشمیر کا ذکر کیا ، انہوں نے دعا کی کہ کشمیر میں منصفانہ فضا ، مستقل امن اور خوشحالی قائم ہو ۔

مزیدخبریں