ایک تقرری سب پر بھاری، عوام کا فیصلہ دو ٹوک ہے کہ الیکشن کراؤ اور گھر جاؤ: شیخ رشید

ایک تقرری سب پر بھاری، عوام کا فیصلہ دو ٹوک ہے کہ الیکشن کراؤ اور گھر جاؤ: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک تقرری سب پر بھاری ہو گئی ہے، وقت آنے پر صوبائی اسمبلی توڑ جا سکتی ہیں، عوام کافیصلہ دوٹوک ہے کہ الیکشن کراؤ اور گھر جاؤ۔ 
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ابھی عمران خان کی کال نہیں آئی، سینکڑوں کنٹینرز اسلام آباد آ گئے ہیں۔ 30 ہزار کی نفری منگوائی گئی ہے۔ رنجیت سنگھ کی سوچ اسلام آباد کو پانی پت کا میدان بنانا چاہتی ہے۔ 27 کلومیٹر کی حکومت اپنے گرد خود سارے صوبوں کا حصار بنوانے کی ذمہ دار ہے۔ عوام کا فیصلہ دو ٹوک ہے، الیکشن کراؤ اور گھر جاؤ۔‘ 


شیخ رشید نے کہا ’رات 2 بجے پیٹرول پر شب خون مار کے 1.50 روپے اضافہ کر دیا ہے۔ ہر روز روپے کی قدر میں کمی، اجناس، پیٹرول اور بجلی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ طاقتور بے قصور اور غریب قصوروار ٹھہرے ہیں۔ الیکشن کی طرف جانا ہے یا بند گلی میں، اس کا فیصلہ ہونے والا ہے، ہائیکورٹ نے پیناڈول دلائی، اب آٹا بھی دلائے۔‘ 

ایک اور ٹویٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا ’آج 70 وزراء2 کے اضافے کے بعد تعداد میں 72 ہو گئے ہیں۔ لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں، یہ امریکہ کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں۔ ایک تقرری سب پر بھاری ہو گئی ہے۔ وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جا سکتی ہیں۔ پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے۔‘ 

مصنف کے بارے میں