فرانس، پاکستان کا تباہ کن سیلاب کے بعد معیشت کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے تعاون پر اتفاق

09:14 AM, 21 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

نیویارک: فرانس اور پاکستان کا تباہ کن سیلاب کے بعد معیشت کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے تعاون پر اتفاق ، فرانس سال کے اختتام سے قبل ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا جس کا مقصد پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیرنو میں حصہ ڈالنا ہے ۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر دوطرفہ ملاقات ہوئی ، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں اس کی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر بحال کرنے اور اس کی تعمیرنو میں مدد کے لیے بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرنے پر اتفاق کیا ۔

واضح رہے کہ متعلقہ بین الاقوامی مالیاتی اور ترقیاتی شراکت داروں کو اکٹھا کرنے کیلئے فرانس سال کے اختتام سے قبل ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا جس کا مقصد پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو میں حصہ ڈالنا ہے ۔

مزیدخبریں