بھارت  ایک دن کشمیریوں کے سامنے گھٹنے ٹیکے گا:وزیر اعظم آزاد کشمیر

09:20 PM, 21 Sep, 2021

اسلام آباد:وزیر اعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیاز ی کا کہنا ہے بھارت اس وقت کشمیر کی صورتحال کو لے کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،کشمیر کا ہر نوجوان قربانی دے رہا ہے ،ڈاکٹرز ،انجینئرزاور سیاستدان کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اور جس طرح کاردعمل آج بھی کشمیر سے مل رہا ہے ،بھارت ایک دن گھٹنے ٹیک دیگا ،جیسے روس اور امریکہ افغانستان سے نکلے ہیں ایسے ہی بھارت کشمیر سے نکلے گا اور یہ عمران خان کی موجودگی میں ہوگا ۔

ایک انٹرویو میں آزاد جموں کشمیر کے وزیر اعظم سر دار عبد القیوم نیازی نے کہا  مجھے علم نہیں تھا میں تو اپنے حلف کے لیے آیا تھا کہ شاید میں کوئی وزیر بن جائوں، سینئر آدمی ہوں تو کوئی سینئر وزیر بنا دیں یا اچھا محکمہ دے دیں، لیکن مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ مجھ پر اتنی مہربانی ہوگی اور خان صاحب کے ذہن میں یہ بات آئے گی کہ ایسے آدمی کو عہدہ دیتے ہیں جس نے ساری زندگی جدوجہد میں گزاری اور ایل او سی پر بسنے والے کو وزیر اعظم بنا دیتے ہیں۔

  اسلام آباد کی طرف سے آزادجموں وکشمیرکوعلیحدہ صوبہ بنانے یااس کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے حوالے  سے کوئی تجویز نہ سامنے آئی ہے اور نہ ہی ہمارے مشورے کے بغیر ایسی کوئی تجویز سامنے آئے گی ،اس حوالے سے زیرِ گردش اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، اس وقت کشمیر کا ہر نوجوان قربانی دے رہا ہے، ڈاکٹرز، انجینئرز اور سیاستدان کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اس کے بعد بھارت  بوکھلاہٹ کا شکار ہے، بھارت  ایک دن گھٹنے ٹیکے گا اور جیسے روس اور امریکہ افغانستان سے نکلا ہے ایسے ہی بھارت کشمیر سے نکلے گا، اور یہ عمران خان کی موجودگی میں ہوگا۔

عبدالقیوم نیازی کا نام آزادجموں وکشمیر کے لیے بطور وزیراعظم منظرعام پر آنے کے بعد یہ تاثر ملا تھا کہ یہ عمران خان کے ہم قبیلہ ہیں تاہم عبدالقیوم خان نیازی کا تعلق مغل قبیلے کی دلی شاخ سے ہے۔

وزیر اعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا صحت انصاف کارڈ کی فراہمی ہمارے انتخابات میں اے ٹی ایم تھا اور اسی بنیاد پر لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔ پھر لوگ کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی، عمران خان جیسا آدمی دھاندلی کرے ایسا ممکن ہی نہیں، دھاندلی ہوتی تو 35 سے 36 سیٹیں ہوتیں، ہم ان ہی اصلاحات کو آگے لے کر چلیں گے۔

مزیدخبریں