کھلونا لینے پر 6 سالہ بچے نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

07:41 PM, 21 Sep, 2021

قاہرہ : مصر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ کھلونا لینے پر 6 سال کے بچے نے اپنے چھوٹے بھائی کو چاقو مار کر قتل کردیا۔ 

الوطن اخبار کی رپورٹ کے مطابق 6 سالہ بچے نے پولیس کو بتایا کہ ہم کھیل رہے تھے کہ میرے چھوٹے بھائی نے میرا کھلونا لے لیا ۔جس پر میں نے غصے میں آکر کچن سے چاقو لاکر اس کو قتل کردیا۔

بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ جب واقعہ پیش آیا دونوں بچے گھر پر اکیلے تھے ۔ پراسیکوٹر نے بچے اور والدین کو رہا کردیا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بچے یا والدین کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہوا ہے یا نہیں۔ 

مزیدخبریں