امریکہ  صرف واضح اور قابل حاصل بیرون ملک فوجی مشن میں حصے لے گا: بائیڈن

07:23 PM, 21 Sep, 2021

نیویارک :امریکی صدر جوبائیڈن نے دو ٹوک الفاظ میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ صرف واضح اور قابل حاصل بیرون ملک فوجی مشن میں حصہ لے گا ،ماضی کی غلطیاں نہیں دوہرائی جائینگی ۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھترویں اجلاس سے خطاب میں کہنا تھاعالمی چیلنجز سے نمٹنےکیلئے مل کر کام کرینگے ،آئندہ کی بہترین حکمت عملی کیلئے ہم نے افغانستان میں 20 سالہ جنگ ختم کر دی ،اب امریکہ صرف واضح اور قابل حاصل بیرون ملک فوجی مشنز میں حصہ لیا کریگا ۔

امریکی صدر کا کہنا تھا اپنےاسٹریٹجک مفادات کیلئےاتحادیوں کےساتھ کام کررہےہیں،کورونا سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اور اقدامات کرنا ہوں گے،دنیا کو مستقبل محفوظ بنانےکیلئےنئی حکمت عملی بنانےکی ضرورت ہے،امریکادنیابھرمیں کوروناسےنمٹنےکیلئے 15ارب ڈالرخرچ کرچکاہے،تباہ کن کورونا کےباعث ہم نے بہت کچھ کھو دیا،لاکھوں جانیں ضائع ہوئیں،کورونا وبا کے باعث ہمیں بہت نقصان ہواہے۔

موسمیاتی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا موسمیاتی تبدیلی تمام خطوں کو متاثر کر رہی ہے،امریکی انتظامیہ دنیاکوپرامن مستقبل کی طرف لےجانےکیلئےپرعزم ہے،موسمیاتی تبدیلی کا تقاضا ہے اس سے نمٹنے کیلئے کام کریں،گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،موسمیاتی تبدیلی کےاثرات پوری دنیا پر مرتب ہورہےہیں،موجودہ عشرہ دنیاکےمستقبل کےتعین میں فیصلہ کن ہوگا۔

دہشتگردی پر بات کرتے ہوئے اپنے خطاب میں بائیڈن نے کہا ہمیں مل کر دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کرنا ہوگا،دنیا میں ایک نئی سرد جنگ یا تنازعہ نہیں چاہتے، افغانستان سے متعلق بڑی بریکنگ نیوز دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا افغانستان میں مسلح کارروائی کےبعدسفارتکاری کےنئےدورکاآغازکررہےہیں،ہم دنیا میں جمہوریت اور آزادی کے علمبردار ہیں ،افغانستان میں شکست کھانے کے بعد بھی امریکی صدر نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا امریکا اب 2001 والا امریکا نہیں، دہشتگردوں کا تعاقب کرنا اور اُن سے نمٹنا آتا ہے۔

انہوں نے کہا ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکیں گے،ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے امریکا اپنے عہد پر قائم ہے، امریکی صدر،اسرائیل اور فلسطین کے لیے دو ریاستی حل راستہ ہےلیکن افسوس اسرائیل اور فلسطین کے دو ریاستی حل سے بہت دور ہیں۔

امریکی صدر بائیڈن نے کہا افغانستان سے نکلنے کے بعد امریکا نے مسلسل سفارتکاری کا دور شروع کیا، انہوں نے کہا ہماری دنیا کے لیے فیصلہ کنُ دہائی کا آغاز ہوچکا ہے،امریکا دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے مکمل لیس ہے،افغانستان کی حالیہ صورتحال ہر ایک کی نظر اور ذہن میں ہے۔

مزیدخبریں