یواے ای : وہ پاکستانی ملازم جنہیں کمپنی تنخواہ نہیں دے رہی ان کے لیے خوشخبری

07:17 PM, 21 Sep, 2021

ابوظہبی : اگر آپ متحدہ عرب امارات میں نوکری کر رہے ہیں اور آپ کی تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے اور آپ یہ نہیں جانتے کہ اس حوالے سے کہاں شکایت درج کرائیں تو یہ مضمون آپ کے لیے ہے۔

اماراتی اخبار خیلج ٹائمز کے مطابق یواے ای کی وزارت برائے انسانی وسائل کا ایک پورٹل صرف ایسی شکایات کے انداراج کے لیے موجود ہے جس پر پاکسستانیوں سمیت تمام غیر ملکی تنخواہ نہ ملنے کی شکایت درج کراسکتے ہیں۔ 

پورٹل کا نام مائی سیلری ہے جو ملازمین کو شکایت درج کرانے کی سہولت فراہم کرتا ہے جس کے بعد وزارت خود سے معاملے کی تفتیش کرتی ہے۔  

شکایت درج کرانے کا طریقہ کار

سب سے پہلے مائی سیلری سروس پر جائیں  جوکہ موہری (یواے ای کا متعلقہ محکمہ) کی ویب سائٹ mohre.gov.ae  پر اور وزارت کی موبائل ایپ پر موجود ہے۔

دوسرے مرحلے میں بطور ملازم اپنی رجسٹریشن کریں جس کے یے درج ذیل تفصیلات فراہ کرنا ہوں گی۔ 

پاسپورٹ نمبر ، کس ملک کے شہری ہیں  اور تاریخ پیدائش

اس کے بعد یوزر نیم کا انتخاب کریں اور پاسورڈ لگائیں۔

ای میل ایڈریس اور موبائل نمبر دیں۔

اس کے بعد دو خفیہ سوالات کا انتخاب کریں اور ٹرمز اینڈ کنڈیشنز پرکلک کریں۔

اپنی ایل میل اور موبائل نمبر کی تصدیق کریں۔

اس کے بعد آپ کو ایک ون ٹائم پاسپورڈ موصول ہوگا۔

ون ٹائم پاسورڈ درج کرنے کے بعد آپ کو آپ کے ای میل پر تصدیقی لنک کے ساتھ  تصدیقی ای میل بھیج دی جائے گی۔

پھر ملازمین کے لیے سروسز کا انتخاب کریں اور اس میں سے مائی سیلری کی آپشن کا انتخاب کریں۔

پھر اپنی تنخواہ میں ہونے والی تاخیر کے حوالے سے تفصیلات فراہم کریں۔

شکایت درج کرنے کے بعد وزارت خود سے متعلقہ محکمہ کے ساتھ اس شکایت کی تفتیش کرے گی۔

وزارت اس حوالے سے درج شکایات کی تفتیش کے دوران شکایت کنندہ کی تفصیلات صیغہ راز میں رکھے گی۔

آپ کی شکایت پر پانچ دن کے اندر کارروائی ہوجائے گی۔

مزیدخبریں