وزیراعظم کےطالبان کی عبوری حکومت تسلیم کرنے  کےبیان کا خیر مقدم کرتے ہیں:بلاول بھٹو

06:54 PM, 21 Sep, 2021

کراچی :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا وزیراعظم  کےطالبان کی عبوری حکومت  تسلیم کرنے   کےبیان کا خیر مقدم کرتے ہیں،لیکن انہیں پاکستان میں بھی اس موضوع پر سب کی رائے لینی چاہیے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا وزیراعظم  کےطالبان کی عبوری حکومت  تسلیم کرنے  کےبیان کا خیر مقدم کرتے ہیںلیکن اس میـں پہلے عالمی برادری کی جانب سے مشترکہ طور پر اتفاق سے مشروط کیا جانا بہترین حکمت عملی ہے ،اس حکمت عملی کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔

بلاول بھٹو نے کہا افغانستان کی بدلتی صورتحال میں یہ تجویز دوں گا کہ عمران خان اس حوالے سے پہلے پاکستان میں سب کی رائے لیں ،انہوں نے کہا بدقسمتی سے افغانستان میں بدلتی صورتحال کے بعد پاکستانی پارلیمنٹ اس صورتحال پر کسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں کی گئی ۔

مزیدخبریں