لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے مسلم لیگ(ن) کتنی بڑی طاقت ہے اس کا اندازہ اس کے دشمنوں اور حکومت کو بخوبی ہے لیکن خود مسلم لیگ(ن) کو نہیں ہے، آج بھی ان کو مسلم یلگ(ن) کو ہرانے کےلئے دھاندلی اور ووٹ چوری کرنا پڑتے ہیں،آپ تیار رہیں اگلا الیکشن ہمارا ہے اس لیے ہمیںمضبوطی اور اتحاد سے الیکشن لڑنا ہوگا ۔
کٹورنمنٹ بورڈ میں شاندار کامیابی کے بعد پارٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا پاکستان کا مستقبل کوئی ہے تو وہ مسلم لیگ(ن)ہے،کسی جماعت کے پاس ہمارے جیسا لیڈر ہے نہ ہمارے جیسا ووٹ بینک ہے،باقی جماعتوں کے سربراہ کارکنوں سے قربانی مانگتے ہیں ،ہمارے لیڈر نے خود قربانی دی ہے ۔
مریم نواز نے کہا ہمیں بیانیوں کے تضاد کا شکار ہونا چاہیے اور نا اس پر توجہ دینی چاہیے،لوگ کہہ رہے ہیں یہ دھاندلی کرکے دوبارہ آنا چاہتے ہیں،لیکن میں ان کو بتا دوں اب دوبارہ ووٹ چوری کرنا ممکن نہیں ہوگا،پورے ملک میں ووٹ کو عزت کا بیانیہ چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا آج ہر ادارہ اپنی بقاءکی جنگ لڑ رہا ہے،آج کرم ایجنسی کی رپورٹ پی ٹی آئی کی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے،ان کے پول کھل رہے ہیں اس لیے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہیں،پارٹی ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اگر آج ہم نے تھوڑی سی کمزوری دکھائی تو یہ ہم پر چڑھ دوڑیں گے ،اس لیے ہمیں خود مضبوط ہونا ہوگا۔
مریم نواز نے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا اگلا الیکشن ہمارا ہے اس لیے ہمیں مضبوطی اور اتحاد سے الیکشن لڑنا ہو گا ،اگر ہمارا بیانہ ہمارے پاس نہ ہوتا تو ہم میں اور دوسری جماعتوں میں کوئی فرق نہ ہوتا،ہمارا بیانہ ہی ہماری پہچان ہے۔