کراچی :گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا پاکستان کو تنہا کرنے کی عالمی سازش ہو رہی ہے ،بھارت کو ہر جگہ پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے کے بعد منہ کی کھانی پڑتی ہے ،پاکستان کی کرکٹ ختم کرنا بھارت کا پرانا خواب ہے ۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت کا پاکستان سے کرکٹ کو ختم کرنے کا خواب کبھی پورا نہ ہوگا ،انشاللہ اگلا پی ایس ایل پورے جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان میں ہوگا ،انہوں نے کہا نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی سے کرکٹ شائقین کو افسوس ہوا ،نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی سے پاکستان کرکٹ کو جھٹکا ضرور لگا ہے لیکن پاکستان سے کرکٹ کو ختم کرنے والوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دینگے ۔
واضح رہے نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کے بعد گزشتہ روز انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد شائقین کرکٹ مایوس دکھائی دے رہے تھے لیکن گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ایس ایل پاکستان میں کروانے کی خوشخبری سنا کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ۔